پارٹی تنظیموں کے نئے عہدیداروں پر اب بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے
پارٹی تنظیموں کی کارکردگی اور خالی عہدے عید تک پر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا
لاھور(خصوصی رپورٹر)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ تنظیموں میں نوجوان سرگرم اور فعال کارکنوں کو آگے لایا جائے۔پارٹی تنظیموں کے نئے عہدیداروں پر اب بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے، اپنی رہائش گاہ پر ڈویڑنل صدر پی پی سرگودھا تسنیم قریشی،ڈسٹرکٹ صدر امتیاز صفدر وڑائچ،نائب صدر اقلیتی ونگ وسطی پنجاب ایڈون سہوترا اور دیگر کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کر رھے تھے۔ملاقات میں پارٹی تنظیموں کی کارکردگی اور خالی عہدے عید تک پر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔