خطے کا مستقل امن مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: راجہ پرویز اشرف

 جنوبی ایشیا ء کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا:سابق وزیراعظم کابیان
اسلام آباد (آئی این پی)پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ خطے کا مستقل امن کشمیر کا مسئلہ حل کرنے سے جڑا ہے، ہم امن چاہتے ہیں، پاک بھارت مسائل کا واحد حل بات چیت ہے۔ ایک بیان میں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر بھارت مذاکرات کی ٹیبل پر آئے، بلاول بھٹو نے بین الاقوامی فورمز پر پانی، کشمیر اور دہشت گردی کے ایشوز اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے امن کو مودی سرکار کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔