4 سالہ حج پالیسی پیش ، پیکیج 12 سے 13 لاکھ روپے کا ہوگا سرکاری اور نجی سکیم کا کوٹہ 60 اور 40 فیصد برقرار رہے گا:سردار یوسف

یہ پالیسی وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی رہنمائی کا واضح مظہر ہے، حج انتظامات عالمی معیار کے مطابق ہونگے ، پہلی بار رجسٹریشن اور ویٹنگ لسٹ کی سہولت فراہم کررہے ہیں 
  نجی حج کمپنیوں کی نگرانی اور رجسٹریشن فقط کوٹہ نہیں،کارکردگی کی بنیاد پرہوگی‘ عازمین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ڈیجیٹل نظام اور اپیل کا نظام لا رہے ہیں:وفاقی وزیر مذہبی امور کی بریفنگ
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیربرائے  مذہبی امور سردار محمد یوسف نے 4 سال کی  حکومتی حج پالیسی پیش کردی جس کے تحت  پیکج 12 سے 13 لاکھ کا ہوگا۔وفاقی وزیر سردار یوسف نے حج پالیسی پر بریفنگ میں بتایا سال کی پالیسی سے حج انتظامات عالمی معیار کے مطابق ہونگے ، پہلی بار رجسٹریشن اور ویٹنگ لسٹ کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ سرکاری اور نجی اسکیم کا کوٹہ 60 اور 40 فیصد برقرار رہے گا، نگرانی اور ریگولیشن کے فرائض وزارت مذہبی امور انجام دے گی، 10 فیصد ادائیگی پر حج درخواستوں کے ساتھ عازمین فہرست میں شامل ہوسکیں گے، تمام خریداری پاکستان اور سعودی عرب میں شفاف طریقے سے کی جائیگی، واجبات کے بعد جو رقم بچے گی وہ عازمین کو واپس کی جائیگی۔سردار یوسف نے مزید بتایا کہ نجی حج کمپنیوں کی نگرانی اور رجسٹریشن فقط کوٹہ نہیں،کارکردگی کی بنیاد پرہوگی، عازمین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے ڈیجیٹل نظام اور اپیل کا نظام لا رہے ہیں، عازمین حج کی تربیت کو مزید موثر بنایا جائیگا۔ کوٹہ میں اضافہ یا کمی وفاقی کابینہ ہی کرسکتی ہے