حج کے خواہشمند افراد سوشل میڈیا یا غیر مصدقہ معلومات، اشتہارات پر انحصار نہ کریں
کل نجی کوٹہ 25ہزار 698، کسی اضافہ کی منظوری نہیں دی جائیگی:وزارت مذہبی امور
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)وزارت مذہبی امور نے نجی سکیم کے عازمین حج کی آگاہی کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا، ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کا کل کوٹہ 25ہزار698 عازمین تک محدود ہے اور کوئی اضافی کوٹہ منظوری نہیں کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق کسی قسم کی ادائیگی سے قبل نجی منظم کی حیثیت اور حج کوٹے کی تازہ منظوری کی تصدیق لازمی کریں۔ ترجمان کے مطابق منظور شدہ منتظمین کی فہرست اور کوائف کی تصدیق وزارت کی ویب سائٹ سے کریں، سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع کی غیرمصدقہ معلومات یا اشتہارات پر ہرگز انحصار نہ کریں۔وزارت مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ منتظمین بھی اپنے تصدیق شدہ کوٹے سے زائد بکنگ نہ کریں، خلاف ورزی کرنے والے منظمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔