وزارت مذہبی امور کا حج آپریشن کیلئے ا یئر لائنز سے رابطوں کا سلسلہ شروع
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) حج 2026 کے لئے سرکاری سکیم کیلئے حج پیکیج کا حتمی اعلان دوسری قسط جمع کرانے سے پہلے کیا جائیگا ،وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے لئے ا یئر لائنز سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،سرکاری حج سکیم کے لئے لا نگ پیکیج ساڑھے11سے ساڑھے ب12لاکھ تک ہونے کا حج پالیسی میں اعلان کیا گیا تھا اور پہلی قسط درخواست جمع کراتے وقت عازمین حج نے جمع بھی کرادی تھی دوسری قسط یکم نومبر سے جمع کرائی جائے گی تاہم ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے پہلے پیکیج کا حتمی اعلان کردیا جائے گا، اس دوران مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین حج کیلیے رہائش ٹرانسپورٹ اور کھانے کا انتظام بھی مکمل کرنے کیلئے کمپنیوں سے معاہدے کر لئے جائیں گے، ذرائع کے مطابق نجی سکیم کی بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔