حکومت بجلی بلوں اور پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے:تقریب سے خطاب
ملتان (آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بجلی کے بل عوام پر بم کی صورت گرائے جا رہے ہیں جبکہ حکومت بجلی بلوں اور پٹرولیم لیوی کے ذریعے عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے۔ ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ نظامِ تعلیم بھی رائج ہیں ۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا حکومت کی معاشی، تعلیمی اور عوامی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں امیر اور غریب کے لیے الگ الگ نظامِ تعلیم رائج ہے جب کہ معیاری تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہے، خیرات نہیں۔غریب آدمی ہر چیز پر ٹیکس ادا کر رہا ہے، اس کے باوجود ریاست اپنی بنیادی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہی۔