حافظ نعیم الرحمان سیاست چمکانے کیلئے معاہدوں کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، سعدیہ جاوید

حافظ نعیم الرحمان بتائیں کہ تھر کے کوئلے سے پیدا ملکی تاریخ کی سستی ترین بجلی پر وہ کیوں خاموش ہیں؟  
کراچی (آن لائن)سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان سیاست چمکانے کے لیے ماضی کے مخلصانہ قومی معاہدوں کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان بتائیں کہ تھر کے کوئلے سے پیدا ہونے والی ملکی تاریخ کی سستی ترین بجلی پر وہ کیوں خاموش ہیں؟ ۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کے بیان پر ردعمل میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان سیاست چمکانے کے لیے ماضی کے مخلصانہ قومی معاہدوں کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، تھر کا کوئلہ پاکستان کی توانائی کا سب سے بڑا اور قیمتی اثاثہ بن چکا ہے، جس کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر ہے، سندھ حکومت نے تھر کے کوئلے سے سستی بجلی بنا کر پورے ملک کو اندھیروں سے نکالا ہے، حافظ نعیم الرحمان بتائیں کہ تھر کے کوئلے سے پیدا ہونے والی ملکی تاریخ کی سستی ترین بجلی پر وہ کیوں خاموش ہیں؟