راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں جرگے کے حکم پر خاتون کے قتل کے کیس میں پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے خاتون کی لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج اور شناخت کا عمل
پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیو میں موجود افراد کی شناخت جاری ہے۔شناخت مکمل ہونے پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قبرستان میں 15 سے زائد افراد موجود تھے۔
بارش کے باعث ملزمان کا انتظار
ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے دوران ملزمان قبرستان کمیٹی کے کمرے میں انتظار کرتے رہے۔
قتل کا پس منظر
واضح رہے کہ راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر خاتون کو قتل کیا گیا تھا۔پولیس نے مقدمے میں خاتون کے دوسرے شوہر کے والد سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر رکھا ہے۔مقتولہ کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم بھی مکمل کیا جا چکا ہے۔