راولپنڈی: غیرت کے نام پر خاتون اور مرد قتل، لاشیں قبرستان اور چھت سے برآمد

راولپنڈی: غیرت کے نام پر خاتون اور مرد قتل، لاشیں قبرستان اور چھت سے برآمد

راولپنڈی کے نواحی علاقے دولتالہ میں غیرت کے نام پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک مرد اور خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرد کی لاش دولتالہ قبرستان سے ملی جبکہ خاتون کی لاش اس کے گھر کی چھت سے برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دونوں کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے، تاہم حتمی رائے پوسٹ مارٹم اور تفتیش کے بعد دی جائے گی۔ایس ایچ او جاتلی کا کہنا ہے کہ دونوں مقتولین کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا، اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہیں۔لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی مکمل تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ شناخت کے عمل اور قتل کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔