گوگل نے کم قیمت میں فلیگ شپ ماڈل کی خصوصیات والا اپنا گوگل پکسل 10 اے اسمارت فون متعارف کروادیا ہے۔

گوگل نے کم قیمت میں فلیگ شپ ماڈل کی خصوصیات والا اپنا گوگل پکسل 10 اے اسمارت فون متعارف کروادیا ہے۔

یہ درمیانی رینج کا سمارٹ فون ہے جس کا مقصد فلیگ شپ طرز کی AI خصوصیات، کیمرہ کی کارکردگی اور طویل مدتی سافٹ ویئر سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ گوگل پکسل 10 اے کی قیمت 499 ڈالر سے شروع ہوتی ہے، اور اسے Pixel ایکو سسٹم میں ایک سستا اور جدید فون کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جس میں بہت سے AI سے چلنے والے ٹولز اور کیمرے کی صلاحیت شامل ہے۔اس فون میں 6.3 انچ کا ایکٹوا ڈسپلے، گوریلا گلاس 7i کے ساتھ بہتر پائیداری، اور پانی اور دھول کے خلاف مزاحمت کے لیے IP68 سرٹیفیکیشن شامل ہے، جس کے مطابق یہ اب تک کا سب سے پائیدار A-سیریز پکسل ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ فون 30 گھنٹے سے زیادہ کی بیٹری لائف فراہم کرتا ہے اور پہلی بار A-سیریز میں سیٹلائٹ SOS سپورٹ بھی متعارف کروائی گئی ہے، جس سے صارفین بغیر سیلولر کوریج کے بھی ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔