ویب ڈیسک: گوگل نے آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے آغاز پر اپنا نیا ڈوڈل (Doodle) جاری کر دیا ہے، جو دنیا بھر میں گوگل کے مرکزی سرچ پیج پر نمایاں طور پر دکھایا جا رہا ہے۔
اس ڈوڈل کو “Women’s Cricket World Cup 2025 Begins” کا عنوان دیا گیا ہے۔ یہ صرف ایک تصویری علامت نہیں بلکہ ایک بصری پیغام ہے جو کھیل اور ٹیکنالوجی کے حسین امتزاج کو اجاگر کرتا ہے۔ اس کا مقصد خواتین کے کرکٹ ورلڈ کپ کی اہمیت، کرکٹ کے عالمی جنون اور خواتین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔گوگل کے مطابق یہ ٹورنامنٹ ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کا 13واں ایڈیشن ہے، جو پہلی بار 1973 میں منعقد ہوا تھا۔
اس بار بھی دنیا بھر کی بہترین خواتین ٹیمیں عالمی اعزاز کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔گوگل ڈوڈلز اکثر اہم تاریخی دنوں، ثقافتی تقریبات، سائنسی کامیابیوں یا کھیلوں کے بڑے ایونٹس کی مناسبت سے ڈیزائن کیے جاتے ہیں۔ 2025 ویمنز ورلڈ کپ کے آغاز پر نیا ڈوڈل گوگل کی جانب سے خواتین کرکٹرز کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے اور کھیل میں ان کی شراکت کو سراہنے کی ایک بھرپور کوشش ہے۔