وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی روداد پارلیمانی پارٹی کے سامنے پیش کی جائے گی۔
اجلاس کے ایجنڈے
ذرائع کے مطابق اجلاس میں درج ذیل امور پر غور کیا جائے گا:
خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ۔
اپیکس کمیٹی اجلاس کی کارروائی اور فیصلوں پر بریفنگ۔
امن و امان سے متعلق پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لینا۔