جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، 27 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں طلب

جے یو آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، 27 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں طلب

27 ویں آئینی ترمیم کے پیش نظر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
موجودہ سیاسی حالات اور 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت یہ اجلاس آج ان کی رہائش گاہ پر ہوگا، جس میں ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز شریک ہوں گے۔اس اہم اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے نتائج اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔دوسری جانب، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ شب کہا ہے کہ وہ 27 ویں آئینی ترمیم میں صوبے کے حصے میں کمی کو مسترد کرتے ہیں، لیکن وہ آرٹیکل 243 کی حمایت جاری رکھیں گے۔
پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، جس میں حکومت کی مجوزہ 27 ویں ترمیم پر غور کیا گیا، مگر پارٹی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی۔ اسی لیے سی ای سی کا اجلاس آج دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 27 ویں آئینی ترمیم میں صوبے کے حصے میں کمی کی سفارش کو مسترد کرتے ہیں، لیکن حکومت کی جانب سے آرٹیکل 243 میں تبدیلیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔