بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی اجلاس، وفاقی بجٹ پر مشاورت

بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پارلیمانی پارٹی اجلاس، وفاقی بجٹ پر مشاورت

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئندہ وفاقی بجٹ اور دیگر سیاسی و پارلیمانی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان نے شرکت کی اور بجٹ سے متعلق حکومتی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے اور اس میں عوام کی فلاح و بہبود کو ترجیح دی گئی ہے۔واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا تقریباً 17 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، جس پر سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور حکومتی حکمت عملی اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔