وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت نے صوبے کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کی مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اور سرکاری یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نئی یونیورسٹی جہلم میں "یونیورسٹی آف جہلم" کے نام سے قائم کی جائے گی۔
پنجاب یونیورسٹی کا کیمپس ضم کر دیا جائے گا
جہلم میں اس وقت پنجاب یونیورسٹی کا ایک کیمپس کام کر رہا تھا۔پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی اپنا جہلم کیمپس بند کرے گی۔کیمپس کی عمارت کو نئی "یونیورسٹی آف جہلم" میں ضم کر دیا جائے گا۔
یونیورسٹی کی تیاری اور فنڈنگ
صوبائی حکومت نے یونیورسٹی آف جہلم کے قیام کے لیے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔یونیورسٹی کے قیام کے لیے پی سی ون طلب کر لیا گیا ہے۔یہ منصوبہ موجودہ مالی سال کے ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کر لیا گیا ہے۔یونیورسٹی کو پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے مکمل کیا جائے گا۔
طلبہ کے لیے سہولت
نئی یونیورسٹی کے قیام سے جہلم اور گردونواح کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے لاہور یا دیگر بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔