حکومت نے لاہور میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایک منفرد اور جدید منصوبہ تیار کیا ہے۔
پی ایچ اے لاہور کینال میں تین منزلہ شپ ریسٹورنٹ قائم کیا جائے گا تاکہ سیاحوں اور شہریوں کو بہترین تفریحی اور کھانے پینے کے تجربات فراہم کیے جا سکیں۔اس منصوبے کے تحت، پی ایچ اے نے شپ ریسٹورنٹ کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے ہیں، اور پنجاب حکومت نے اس کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے، راجہ منصور کے مطابق، یہ منصوبہ رواں مالی سال میں مکمل کیا جائے گا۔ شپ ریسٹورنٹ کینال کے جلو کے قریب، داخلہ فری ہوگا اور کھانے کے پیسے صارفین سے لیے جائیں گے۔
ریسٹورنٹ میں تقریباً 200 افراد ایک ساتھ کھانا کھا سکیں گے۔ شپ ریسٹورنٹ کے لیے کچن اور پارکنگ کی جگہ علیحدہ فراہم کی جائے گی۔ اس کا نظام آؤٹ سورس کیا جائے گا، اور معیاری فوڈ چین کے ساتھ معاہدہ ترجیح ہوگی تاکہ کھانے کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔یہ منصوبہ لاہور میں سیاحت کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور مقامی و بین الاقوامی سیاحوں کو بہترتفریحی تجربہ فراہم کرے گا۔