علیزے شاہ اور منسا ملک کا جھگڑا شدت اختیار کر گیا، قانونی نوٹس بھیج دیا گیا

علیزے شاہ اور منسا ملک کا جھگڑا شدت اختیار کر گیا، قانونی نوٹس بھیج دیا گیا

اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان تنازعہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے، منسا ملک نے علیزے شاہ کو ہتکِ عزت کا نوٹس بھجوا دیا ہے جس میں 48 گھنٹوں کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی دھمکی دی گئی ہے۔

 جھگڑے کی وجہ کیا بنی؟
علیزے شاہ اور منسا ملک ایک ڈرامے میں ایک ساتھ کام کر رہی تھیں جہاں مبینہ طور پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔علیزے شاہ کے مطابق، منسا ملک نے پہلے انہیں تھپڑ مارا جس کے جواب میں انہوں نے غصے میں اپنی چپل منسا کے سر پر دے ماری۔معاملہ پولیس تک جا پہنچا، تاہم پروڈیوسرز نے ڈرامے کی تکمیل کے لیے علیزے کو خاموش رہنے کا مشورہ دیا۔
 ہتکِ عزت کا نوٹس
منسا ملک نے علیزے کے خلاف قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ:علیزے شاہ ان کے خلاف جھوٹے بیانات واپس لیں اور معافی مانگیں۔بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔علیزے شاہ نے یہ نوٹس اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کر دیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔

 سوشل میڈیا پر ردعمل
انٹرنیٹ صارفین بھی اس تنازع پر تقسیم نظر آ رہے ہیں:ایک صارف نے لکھا: "پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہا کس کا ساتھ دیا جائے۔"ایک اور صارف نے طنزیہ کہا: "کیا یہ خبروں میں رہنے کے لیے نوٹس بھیج رہی ہیں؟"