علیزے شاہ نے یاسر نواز کو دی آخری وارننگ، نام استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کا عندیہ

علیزے شاہ نے یاسر نواز کو دی آخری وارننگ، نام استعمال کرنے پر قانونی کارروائی کا عندیہ

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ہدایتکار و اداکار یاسر نواز کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی پلیٹ فارم پر ان کا نام استعمال نہ کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ یہ یاسر نواز کے لیے ان کی "آخری وارننگ" ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پانچ سال قبل وہ یاسر نواز کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کر چکی ہیں، مگر اس کے باوجود وہ مختلف شوز میں ان کا نام لے کر منفی باتیں کرتے رہے ہیں۔اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ان تمام شوز کی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جن میں ان کا نام لے کر ان کی توہین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ بغیر کسی مزید وارننگ کے یاسر نواز کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کریں گی۔علیزے شاہ نے مزید کہا کہ اگر یاسر نواز باز نہ آئے تو وہ انڈسٹری کو بتائیں گی کہ ان کے ساتھ کام نہ کرنے کی اصل وجوہات کیا ہیں، جس سے ان کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔