بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہونا میرا سب سے بڑا قصور ہے: جمشید دستی

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہونا میرا سب سے بڑا قصور ہے: جمشید دستی

لاہور: سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ ان کا سب سے بڑا قصور یہ ہے کہ وہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ حالات ہمارے لیے بہت سخت ہیں، الیکشن کمیشن نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عدالتوں سے پوری امید ہے کہ وہ انصاف فراہم کریں گی۔جمشید دستی نے مزید کہا کہ آج بھی عدالتوں نے ہمیں انصاف دیا ہے، میں پانچ بار قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوا ہوں، میرے خلاف جو دعویٰ کیا گیا ہے اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کو چاہیے تھا کہ مجھے بلاتے اور میرا موقف سنتے، لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ "مجھے نہ تو بلایا گیا اور نہ ہی سنا گیا، میرے خلاف صرف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔"جمشید دستی کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین جھوٹے الزامات لگا کر ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں، تاہم ہمیں یقین ہے کہ عدلیہ انصاف کرے گی۔