ڈی آئی خان: منشیات کے عادی شخص کا ساتھیوں پر دستی بم حملہ، 3 ہلاک، 1 زخمی

ڈی آئی خان: منشیات کے عادی شخص کا ساتھیوں پر دستی بم حملہ، 3 ہلاک، 1 زخمی

ضلع ڈی آئی خان کے علاقے پاراچنار کے طوری قبرستان کے قریب ایک خوفناک واقعہ پیش آیا، جس میں منشیات کے عادی افراد کے درمیان معمولی تکرار کے باعث ایک شخص نے دستی بم کے ذریعے حملہ کر دیا۔

 اس حملے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کی شناخت سید جواد کے نام سے ہوئی، جسے فوراً ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس ایس ایچ او سٹی، اشتیاق حسین نے بتایا کہ واقعہ ایک زیر تعمیر عمارت میں پیش آیا، جہاں منشیات کے عادی افراد موجود تھے۔ ایس ایچ او کے مطابق، معمولی تکرار کے باعث ایک شخص نے غصے میں آکر دستی بم سے حملہ کیا، جس کی وجہ سے 3 افراد کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دیں اور شباب نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کی تفتیش جاری ہے اور مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ نے علاقے میں سنسنی پیدا کر دی ہے، اور حکام نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے کے لئے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔