غیر قانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف آپریشن ، 52املاک سربمہر

00لاہور (خصوصی رپورٹ )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے52املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، گلشن راوی، وحدت روڈ، سبزہ زار میں آپریشن کیا۔ ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ میں 19املاک، گلشن راوی میں 7املاک سیل کر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ، سبزہ زار میں 26املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کلینک، کیفے،فوڈ پوائنٹ، آٹو ورکشاپ، گراسری سٹور، سیلون، ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔