گلبرگ،فیصل ٹاؤن میں 30 ،شادمان، گلشن راوی،، شاہ جمال میں 43 سربمہر
لاہور (کرائم رپورٹر )ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندہ املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے102املاک سربمہرکر دیں۔گلبرگ،فیصل ٹاؤن میں 30 ،شادمان، گلشن راوی،کینال روڈ، شاہ جمال میں 43املاک سربمہر کی گئیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ اور سبزہ زار میں 29املاک سیل کیں۔