لاہور(خصوصی رپورٹ )ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ کی ٹیموں نیغیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف گلبرگ،فیصل ٹاو ن،کینال روڈ،سمن آباد،گلشن راوی، اقبال ٹاو ن اور سبزہ زار میں آپریشن کرکے124ملاک سربمہرکردیں۔ آپریشن ٹیموں نے غیر قانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اورفیصل ٹاو ن میں 20املاک اورکینال روڈ، سمن آباد، گلشن راوی میں 62املاک سیل کردیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاو ن اور سبزہ زار میں 42املاک سربمہر کیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، بیکری، بیوٹی سیلون،فارمیسی، کلینک،گراسری سٹور،آٹو ورکشاپ،الیکٹرک سٹور، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔آپریشن چیف ٹاو ن پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔