غیرقانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف آپریشن،81املاک سربمہر

 ایل ڈی اے کی جوہر ٹا ئون ودیگرمقامات پر کارروائی ، متعددغیر قانونی دکانیں مسمار
لاہور (خصوصی رپورٹ)ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار،81املاک سربمہر،جوہر ٹا ئون، جوہر ویو، واپڈا ٹا ئون،فیصل ٹا ئون، گلبرگ،سمن آباد، کینال روڈ اور علامہ اقبال ٹا ئون میں آپریشن کیا گیا۔جوہر ٹا ئون میں بھلہ روڈپرایک غیرقانونی دکان ، بلاک ای ٹو میں 2 دکانیں ،جوہر ویوسکیم میں 2 دکانیں ،یو ای ٹی سکیم بلاک اے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار،سٹرکچر پلان روڈ بالمقابل آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سکیم میں غیرقانونی دکان مسمار کی گئی۔واپڈا ٹا ئون میں غیرقانونی تعمیر پر املاک کو فرنٹ جزوی طور پرمسمار کر کے سربمہر کر دیاگیا۔جوہر ٹا ئون بلاک جی فور میں با ئونڈری وال مسمار، یو ایم ٹی روڈپر دکانیں مسمار،غیرقانونی کمرشل استعمال پرفیصل ٹا ئون اور گلبرگ میں 29املاک،سمن آباد، کینال روڈپر 34امالک سربمہر،ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹا ئون میں 18املاک سیل کر دیں جن میں سکول، بیکری، بیوٹی سیلون، کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، فارمیسی، گراسری سٹور،الیکٹرک سٹور ،کلینک، آٹوورکشاپ، دکانیں، دفاتر شامل ہیں۔