ڈاکے ، چوریاں ، شہری لٹتے رہے

 وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان،شہریوں سے نقدی، زیورات، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں لوٹ لی گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں حسن رضا سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں ڈاکو اختر سے 3 لاکھ 65 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور موبائل فون، مغل پورہ میں شہریار سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں راشد سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں اسلم سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں طارق سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، لوہاری میں سکندر سے 1 لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ریس کورس، فیصل ٹاؤن اور نواب ٹاؤن سے گاڑیاں، جبکہ گلشن راوی، اچھرہ، فیصل ٹاؤن اور یکی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔