ویزے کا جھانسہ دیکر گردے نکالنے والا گروہ گرفتار

شیخوپورہ (خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ میں بتی چوک فیصل آباد روڈ پر واقع نجی ہسپتال میں محکمہ صحت اور پولیس کا چھاپہ،سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک ویزے کا جھانسہ دیکر انکے گردے نکال کر فروخت کرنیوالے گروہ کیمرکزی سرغنہ ڈاکٹر وقاص سمیت 4ملزموں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ چھاپے کے وقت ہسپتال میں سادہ لوح شہری کا گردہ نکال کر افریقی خاتون کو ٹرانسپلانٹ کیا جا رہا تھا۔ گروہ سادہ لوح لوگوں کو ویزے کا جھانسہ دیتا اور غریب شہریوں کا گردہ 5 سے 7 لاکھ روپے میں خرید کر مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تھا۔متاثرہ مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔