لاہور ( کرائم رپورٹر) نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بابر کی سوشل میڈیا پر لڑکی سے بات چیت ہوئی،ملزم لڑکی کو دو سال تک شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی ،جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور تشدد کیا۔ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائی کر کے ملزم بابر کو گرفتار کیا اور مزید تفتیش کے لئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ۔