ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو گردے نکالنے کے لیے پشاور لایا تھا
ملزم نے 2 لاکھ 80 ہزار کے عوض گردے خریدنے تھے ،تینوں ایف آئی اے کے سپرد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایکسائز پولیس نے پشاور میں شہریوں کے گردے نکال کر بیچنے والا گروہ پکڑ لیا۔ ایکسائز پولیس کے مطابق ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو گردے نکالنے کے لیے پشاور لایا تھا۔ ملزم نے دونوں افراد سے 2 لاکھ 80 ہزار روپے کے گردے خریدنے تھے ۔ گرفتار ملزم کا گروہ مجبور افراد کے گردے نکالنے اور فروخت کرنے کے کاروبار میں ملوث ہے، ملزم کے موبائل فون سے کئی متاثرہ افراد کی لاتعداد ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ایکسائز حکام نے بتایا ہے کہ تینوں افراد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ۔