شاہدرہ: باپ ، 2 بیٹوں کے قتل کے 3 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ شاہدرہ پولیس نے تہرے قتل کے 3 ملزم گرفتار کر لئے،ملزموں احسان، عثمان اور لیاقت نے باپ اور 2بیٹوں کو قتل کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے پرانی دشمنی کی رنجش پر محمد صفدر، محمد یاسر اور محمد ناصر کو پیشی کیلئے سیشن کورٹ جاتے ہوئے سگیاں پل کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ملزم اور مقتولین آپس میں رشتہ دار ہیں۔