خیبر پختونخوا سے سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل منعقد ہوگا۔
پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئیں اور ریٹرننگ آفیسر کو خط لکھ کر کہا کہ وہ انتخاب میں ن لیگ کا ساتھ دیں گی۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن اسمبلی کے جرگہ ہال میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا، جبکہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہے۔واضح رہے کہ یہ نشست پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی اور اس پر 9 امیدوار میدان میں ہیں۔