پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی خالی شدہ سینیٹ نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا

پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی خالی شدہ سینیٹ نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہوگا

پنجاب سے پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق امیدوار 19 سے 20 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، اور 21 اگست کو امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست تک مکمل ہوگی، جبکہ منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 26 اگست تک دائر کی جا سکیں گی۔ اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ 28 اگست تک سنائے گا، اور 29 اگست کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہوگی۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لے سکیں گے۔پولنگ 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، جس میں صرف ارکان پنجاب اسمبلی ووٹ ڈالیں گے۔ صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سر انجام دیں گے۔واضح رہے کہ یہ سینیٹ نشست 9 مئی کے کیس میں ملنے والی سزا کے بعد پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے نااہل ہونے پر خالی ہوئی تھی۔