خیبر پختونخوا: ن لیگ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کا سینیٹ الیکشن میں متحد ہو کر لڑنے پر غور

خیبر پختونخوا: ن لیگ، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کا سینیٹ الیکشن میں متحد ہو کر لڑنے پر غور

پشاور: پاکستان مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے باہمی اتحاد پر مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں جماعتیں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت پر غور کر رہی ہیں تاکہ صوبے میں ایک مضبوط اپوزیشن بلاک تشکیل دیا جا سکے۔

ابتدائی مجوزہ معاہدہ:
ٹیکنوکریٹ نشست: ن لیگ اور پی پی پی، جے یو آئی کے امیدوار دلاور خان کو ووٹ دیں گی۔
خواتین کی نشست: جے یو آئی اور ن لیگ، پیپلز پارٹی کی امیدوار روبینہ خالد کو سپورٹ کریں گی۔
جنرل نشست: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اشتیاق امیر مقام کو ووٹ دیں گی، جو وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کے صاحبزادے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سیاسی اشتراک کی حتمی منظوری کے بعد آئندہ دو روز میں مشترکہ حکمتِ عملی کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔تینوں جماعتوں کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کے زیراثر خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپنی پوزیشن مضبوط کی جائے اور آزاد امیدواروں کی حمایت بھی حاصل کی جائے۔