5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ شو بن گیا: عظمیٰ بخاری

5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ شو بن گیا: عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی ناکام ہوگیا، حتیٰ کہ علیمہ باجی نے بھی احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ "پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی، بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے، سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے، جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے تو انقلاب کہاں سے آنا تھا؟"انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں ہے، 5 اگست کا احتجاج محض فلاپ شو ہے۔عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں میں 354 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کو چارج شیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے والے فنڈز کی بندر بانٹ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ "چور چور کا راگ الاپنے والے خود 12 سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں، جو لوگ نااہل ہورہے ہیں وہ ناکام بغاوت کے مرتکب قرار پائے، شہدا کے مجسمے جلانے والے قوم کے لیے قابلِ نفرت بن چکے ہیں۔"