ویب ڈیسک: مودی حکومت کا نام نہاد فالس فلیگ ’’آپریشن مہادیو‘‘ بری طرح بے نقاب ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق بھارتی حکومت نے ’’آپریشن سندور‘‘ کی ناکامی چھپانے کے لیے نیا ڈرامہ رچایا ہے۔
پہلگام ہو یا ’’مہادیو‘‘ فالس فلیگ آپریشن، مودی کے سیاسی ایجنڈے کو سہارا دینے کی ناکام کوشش جاری ہے۔ مودی کی لوک سبھا تقریر سے ایک دن قبل فیک انکاؤنٹر کر کے سیاسی اسٹیج تیار کرنے کی کوشش کی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر کے قریب کارروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جن میں ایک مقامی شخص دہشت گردوں کا سرغنہ تھا۔ فوج نے اسلحہ اور بارود برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔ماہرین نے دعویٰ کیا کہ جاری تصاویر میں ہتھیار غیر فعال دکھائی دے رہے ہیں، یہاں تک کہ رائفل کی بیرل میں کپڑا موجود ہے۔
حقیقی مقابلے میں ایسا ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گرد پاکستانی تھے تو شواہد عالمی فورمز پر کیوں نہیں پیش کیے جاتے؟تجزیہ کاروں کے مطابق ہر فالس فلیگ کے پیچھے یا تو بھارتی الیکشن ہوتے ہیں یا سیاسی بحران۔ پرانی AK-47 دکھا کر دہشت گردی کا ڈرامہ رچانا بھارتی خفیہ اداروں کی نااہلی ظاہر کرتا ہے۔ ماہرین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ایسے جعلی مقابلوں کے لیے بہتر اسکرپٹ رائٹرز کی ضرورت ہے۔