ویب ڈیسک: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا علیزے شاہ پر کیا گیا منفی تبصرہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جس پر مداحوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
پس منظر
اداکارہ علیزے شاہ حالیہ دنوں انڈسٹری میں اپنے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور سازشوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔اسی دوران روبینہ اشرف کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو گیا ہے، جس میں انہوں نے علیزے کی اداکاری پر سخت تنقید کی تھی۔
روبینہ اشرف کا بیان
عید اسپیشل ٹیلی فلم "چاند رات اور چاندنی" پر بات کرتے ہوئے روبینہ اشرف نے کہا:"علیزے شاہ میرے لیے ہر ڈرامے میں صفر ہیں۔ نہ وہ میک اپ سے نکلتی ہیں، نہ لپ اسٹک سے، نہ ہی کردار میں ڈھلتی ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ "اداکارہ کو ملنے والا کریڈٹ دراصل مصنف اور ہدایت کار کا ہوتا ہے۔"
سوشل میڈیا پر ردعمل
علیزے شاہ کے مداحوں نے روبینہ اشرف پر ذاتی بغض رکھنے اور ذہنی دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔متعدد صارفین نے علیزے کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے انہیں مزید ہراساں نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔