راہول گاندھی کا مودی حکومت پر سنگین الزام، دہلی میں مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال کا دعویٰ

راہول گاندھی کا مودی حکومت پر سنگین الزام، دہلی میں مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال کا دعویٰ

بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ 20 جولائی کو جنتر منتر پر طلبہ کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف پیلٹ گن استعمال کی، جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوئے۔

راہول گاندھی نے میڈیا کے سامنے ایک زخمی نوجوان کو پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کی آنکھ پیلٹ لگنے سے متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حقائق چھپا رہی ہے اور پرامن احتجاج کے دوران مظاہرین کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔اپوزیشن رہنما نے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں بدعنوان اور نااہل قرار دیا۔ ان کے مطابق طلبہ کے مطالبات میں وزیرِ تعلیم کو عہدے سے ہٹانا سرفہرست ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق صفدر جنگ اسپتال کے میڈیکل ریکارڈز میں متعدد مظاہرین کے جسم پر چھرے لگنے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ ایک طالب علم کی آنکھ متاثر ہونے سے بینائی کو خطرہ لاحق ہے۔تاہم دہلی پولیس نے احتجاج کے دوران پیلٹ گن استعمال کرنے کی تردید کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس موقع پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کی ریپڈ ایکشن فورس (RAF) بھی تعینات تھی، جو ہجوم پر قابو پانے کے لیے مختلف آلات سے لیس ہوتی ہے۔