نئی دہلی: لوک سبھا کے رکن امریندر سنگھ راجا نے پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی۔
امریندر سنگھ راجا نے ایوان میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بسیانہ ایئر فورس اسٹیشن کے قریب لڑاکا طیارے کا ٹیل گرا، جس پر BS-001 لکھا ہوا تھا، یہ ٹیل رافیل طیارے کا تھا۔ اس حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی ایئر مارشل نے بھی طیارہ گرنے کی تصدیق کی لیکن عوام سے حقیقت چھپانے کے لیے اسے ’’غیر شناخت شدہ‘‘ قرار دیا۔رکن لوک سبھا نے کہا کہ بھارتی ایئر مارشل کا بیان عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے جبکہ حقائق واضح ہیں کہ یہ حادثہ رافیل طیارے کا ہی تھا۔واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان نے بھارت کے کئی جنگی طیارے مار گرائے تھے جن میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ فرانس سمیت متعدد بین الاقوامی ادارے اس کی تصدیق کر چکے ہیں، تاہم بھارت مسلسل اس حقیقت سے انکار کر رہا ہے۔