پنجاب میں صحت کے بجٹ پر کٹوتی، منصوبوں میں 3 ارب 90 کروڑ روپے کمی

پنجاب میں صحت کے بجٹ پر کٹوتی، منصوبوں میں 3 ارب 90 کروڑ روپے کمی

ویب ڈیسک: پنجاب میں صحت کے شعبے پر بڑے پیمانے پر بجٹ کٹوتی کر دی گئی، صوبے بھر کے مختلف صحت کے منصوبوں میں 3 ارب 90 کروڑ روپے کی کمی کر دی گئی۔

متاثرہ منصوبے
سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کے لیے 2 ارب 40 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ میں سے صرف 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے۔ہسپتالوں میں ایچ آئی ایم ایس (Hospital Information Management System) کے نفاذ پر 1 ارب 50 کروڑ روپے کی کٹوتی۔ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں میڈیکل آفیسرز کے ہاسٹلز کی تعمیر پر 50 کروڑ روپے کم کر دیے گئے۔
محکمہ صحت کا ردعمل
محکمہ صحت کے حکام نے فنڈز میں اس کٹوتی پر ایوان وزیراعلیٰ کو آگاہ کر دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان منصوبوں میں تاخیر سے ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔