صحت کا شعبہ پنجاب بجٹ کا مرکز، ترقیاتی اخراجات میں 181 ارب روپے شامل

صحت کا شعبہ پنجاب بجٹ کا مرکز، ترقیاتی اخراجات میں 181 ارب روپے شامل

 پنجاب بجٹ 2025-26 میں صحت کے شعبے کے لیے مالیاتی مختصات:
 مجموعی بجٹ برائے صحت: 631 ارب روپے
ترقیاتی اخراجات: 181 ارب روپے
غیر ترقیاتی اخراجات: 450 ارب روپے
  اہم منصوبے اور ادارے:
 نواز شریف انسٹیٹیوٹس کے لیے بجٹ:
نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ سینٹر:

کل فنڈز: 14 ارب روپے
رواں سال کی مختصی: 12 ارب روپے
نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی:

مختص بجٹ: 2.6 ارب روپے
نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ (قیام و زمین کے حصول کے لیے):

تخمینہ بجٹ: 109 ارب روپے
  مریم نواز ہیلتھ پروگرامز:
مریم نواز ہیلتھ کلینک پروگرام: 9 ارب روپے
مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ پروگرام: 12.6 ارب روپے
  بجٹ کی خصوصیات:
پہلی بار صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبے کو اتنی بڑی مالیت میں فنڈز دیے جا رہے ہیں۔انسٹیٹیوشنل ریفارمز، علاج کی سہولت، بنیادی و ثانوی صحت کی بہتری پر خصوصی توجہ۔عوامی فلاح کے پیش نظر ہیلتھ انفراسٹرکچر میں وسعت دی جا رہی ہے۔
  وزیر خزانہ میاں مجتبٰی شجاع الرحمن کا بیان:
"یہ بجٹ صرف اعداد و شمار نہیں بلکہ ایک جامع عوامی صحت ویژن کا مظہر ہے۔ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کا ہر شہری معیاری صحت کی سہولیات سے مستفید ہوگا۔"