سندھ کابینہ نے 3451 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی، ترقیاتی منصوبوں اور کسانوں کیلئے خطیر رقم مختص

سندھ کابینہ نے 3451 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی، ترقیاتی منصوبوں اور کسانوں کیلئے خطیر رقم مختص

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی کابینہ اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے لیے 3451.87 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ بجٹ عوامی ترجیحات اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، جبکہ سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر عوامی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات:
کل ترقیاتی بجٹ: 1018 ارب روپے
صوبائی ترقیاتی بجٹ: 520 ارب روپے
ضلعی ترقیاتی بجٹ: 55 ارب روپے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے: 366 ارب روپے
وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام (PSDP) میں سندھ کا حصہ: 76.28 ارب روپے
منصوبوں کی تقسیم:
جاری 3000 سے زائد منصوبوں کے لیے: 331 ارب روپے
نئی 481 ترقیاتی اسکیموں کے لیے: 119 ارب روپے
سرکاری ملازمین کے لیے:
تنخواہوں میں 10 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز
نئی سرکاری نوکریوں کا اعلان متوقع
اہم شعبہ جات میں بجٹ:
تعلیم کے ترقیاتی منصوبے: 38.2 ارب روپے
سندھ پولیس و دیگر فورسز کے لیے: 9.1 ارب روپے
کراچی میں پانی کی اسکیمیں: 8.8 ارب روپے
کلک (KLIC) منصوبے: 21 ارب روپے
زرعی شعبہ:
75 ارب روپے سے زائد سبسڈی کی تجویز
13 لاکھ سے زائد چھوٹے کسانوں کو رعایتی بیج، کھاد، زرعی ادویات اور آلات فراہم کیے جائیں گے
سبسڈی تقسیم:

زرعی آلات: 35 ارب روپے
زرعی ادویات: 7 ارب روپے
بیج: 8 ارب روپے
توانائی اور ماحولیاتی اقدامات:
ایک لاکھ سے زائد سولر سسٹمز نصب کیے جانے کی تجویز
ریونیو اہداف:
رواں مالی سال کے 11 ماہ میں سندھ ریونیو بورڈ نے 270 ارب روپے ٹیکس جمع کیا
مالی سال کے اختتام تک ہدف: 300 ارب روپے
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ عوام کی بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ صوبائی کابینہ نے بجٹ کو متفقہ طور پر منظور کرلیا، جسے اب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔