ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے موہلنوال میں معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کی نگرانی میں ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے میٹ پروسسنگ یونٹ پر چھاپہ مارا، جہاں سے 2 ہزار کلو ناقص گوشت برآمد کیا گیا۔ یونٹ کو سیل کر کے 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
چھاپے کی وجوہات
سلمیٰ بٹ کے مطابق:سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔گندے اور بدبودار چلرز میں گوشت ذخیرہ کیا جا رہا تھا۔ناقص، غیر معیاری اور غیر منظور شدہ پیکنگ کا استعمال کیا جا رہا تھا۔لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل و ٹریننگ سرٹیفکیٹ موجود نہیں تھے۔حشرات کی روک تھام اور صفائی کے قوانین پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا تھا۔
ٹمپریچر کنٹرول میں غفلت
ٹمپریچر کنٹرول ریکارڈ نامکمل ہونے پر کارروائی کی گئی۔ناقص گوشت کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر قرار دیا گیا۔
کارروائی اور ہدایات
سلمیٰ بٹ نے کہا:قوانین کے مطابق اصلاح نہ کرنے تک یونٹ بند رہے گا اور جرمانہ عائد رہے گا۔خوراک کا کاروبار کرنے والے افراد کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔