ویب ڈیسک: لاہور میں پولیس نے اِن ڈرائیو ایپ کے ذریعے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔
حیران کن طور پر نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ خود ایپ کا سوفٹ ویئر آپریٹر نکلا۔
پولیس کی کارروائی
ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کی۔گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔مرکزی ملزم فرحان اِن ڈرائیو ایپ آفس میں سوفٹ ویئر آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔
لوٹ مار کا طریقہ
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزم فرحان جعلی اکاؤنٹس بنا کر اپنے ساتھیوں کو فراہم کرتا تھا۔جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ملزمان شہریوں کی کوریئر اشیاء چوری کر کے فرار ہوجاتے تھے۔ملزمان اب تک لاکھوں روپے مالیت کی الیکٹرانکس، کپڑے اور دیگر اشیاء لوٹ چکے ہیں۔
برآمدگی اور مقدمہ
پولیس نے ملزمان سے چوری شدہ قیمتی اشیاء، کپڑے اور 2 پستول برآمد کر لیے۔گرفتار افراد میں مرکزی ملزم فرحان، کاشف، فیصل اور ولید شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
ان ڈرائیو کی شراکت
پولیس ٹیم اور اِن ڈرائیو ایپ انتظامیہ نے مل کر اس نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔