حسن ابدال: برساتی نالے میں ویگو ڈالا بہہ گیا، ایک ہی خاندان کے 10 افراد سوار

حسن ابدال: برساتی نالے میں ویگو ڈالا بہہ گیا، ایک ہی خاندان کے 10 افراد سوار

ویب ڈیسک: اٹک کی تحصیل حسن ابدال میں جھادی کس کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں برساتی نالے میں پانی زیادہ ہونے کے باعث ایک ڈبل کیبن ویگو ڈالا بہہ گیا۔

گاڑی میں ایک ہی فیملی کے 10 افراد سوار تھے۔

واقعے کی تفصیلات
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب فیملی پلی کے اوپر سے گزر رہی تھی اور برساتی نالے میں پانی کی سطح بلند تھی۔گاڑی بہہ جانے کے بعد 5 افراد کو زندہ بحفاظت نکال لیا گیا جبکہ 4 خواتین اور 1 بچہ تاحال لاپتہ ہیں۔
ریسکیو آپریشن
لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو غوطہ خور ٹیمیں بھرپور آپریشن میں مصروف ہیں۔آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین خود کر رہے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
متاثرہ فیملی کی شناخت
لاپتہ اور ریسکیو کیے گئے تمام افراد کا تعلق واہ کینٹ سے ہے۔یہ فیملی بھلڑ جوگی سے اپنے فارم ہاؤس جا رہی تھی کہ راستے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔
مزید اقدامات
مقامی انتظامیہ نے نالے کے قریب موجود راستے کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں جبکہ قریبی دیہات کے افراد کو بھی خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔