حسن ابدال: گھریلو تنازع پر داماد کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک

حسن ابدال: گھریلو تنازع پر داماد کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک

حسن ابدال کے علاقے پنڈ مہری میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو تنازع پر داماد ناصر نے اپنے سسر، ساس اور دو کمسن بچوں پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں نسیم اختر، نثار، دو سالہ کائنات اور پانچ سالہ فلک شامل ہیں۔ واقعے کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔پولیس نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیوی واقعے سے قبل ناراض ہو کر اپنے والدین کے گھر گئی ہوئی تھی اور فائرنگ کے وقت وہ گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔یہ واقعہ علاقے میں شدید صدمے کا باعث بنا ہے، اور پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ گھریلو تنازعات میں فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت مدد فراہم کی جا سکے۔