اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر تشدد کے کیس کی سماعت کل 12 مئی منگل کو ہوگی عدالت پہلے ہی ملزم انصر کیانی کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرچکی ہے اور کہاتھا کہ عام بندے کے لیے الگ قانون اور وکیل کیلئے الگ قانون نہیں ہو سکتا۔۔جج طاہر عباس سپرا کیس پر سماعت کریں گے، نعیم حیدر پنجھوتھا اور عثمان ریاض کی دہشت گردی کی دفعات کے حوالے سے دائر درخواست پر دلائل دیں گے۔ پی ٹی آئی وکلاء کے خلاف تھانہ رمنا میں خاور مانیکا پر تشدد کا مقدمہ درج ہے۔