عدالت پہلے ہی مرکزی ملزم سعد عباسی کو 14 روزہ شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے چکی ہے
اسلام آباد(آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت میں گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل کیس کی سماعت بیس جولائی کوہوگی عدالت پہلے ہی مرکزی ملزم سعد عباسی کو 14 روزہ شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے چکی ہے ملزم کو 20 جولائی کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیابھی دیاتھا ۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کریں گے۔سابقہ سماعت کے دوران پراسیکیوٹر راجا نوید اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے تھے، جبکہ پولیس نے ملزم سعد عباسی کو سخت سیکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیاتھا