ٹوکیو (آئی این پی) مشرقِ وسطی میں کشیدگی اور ایران جنگ کے عالمی معیشت پر اثرات کے باعث جاپان کی معیشت بھی دبائو کا شکار ہو گئی۔جاپانی حکومت نے مہنگائی پرقابو پانے اور عوام کوریلیف دینے کے لیے 19 ارب ڈالر کے اضافی بجٹ کی منظوری دے دی۔جاپانی وزیراعظم کاکہنا ہے کہ یہ فیصلہ خطے کی موجودہ صورتحال اورتوانائی کی عالمی قیمتوں میں اتارچڑھائو کے پیش نظرکیا گیا،اضافی بجٹ پٹرول،بجلی اور گیس پرسبسڈی دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا تاکہ عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات سے بچایا جا سکے۔