15 سال پرانا راز فاش:سری لنکا کے سابق نیول چیف اغواء کیس میں گرفتار

کولمبو(آئی این پی) سری لنکا کے سابق نیول چیف ایڈمرل نشانتھا الوگتنے کو 15سال پرانے اغواء اور گمشدگی کے کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ 2010میں ایک 48سالہ شخص کی پراسرار گمشدگی سے جڑا ہے، جب الوگتنے سری لنکن بحریہ کے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ الوگتنے کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا اور عدالت نے انہیں بدھ تک ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ایڈمرل نشانتھا الوگتنے ریٹائرمنٹ کے بعد کیوبا میں سری لنکا کے سفیر بھی رہ چکے ہیں۔