بزرگ نے ایک دہائی سے نگہداشت کرنے والی ملازمہ لائی سے شادی کی
بچوں نے جھگڑا کرتے وہیل چیئر پر بیٹھے والد کو ہسپتال سے لے جانے کی کوشش کی
تائی پے (آئی این پی )تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں ایک 102 سالہ ارب پتی شخص کی دوسری خفیہ شادی کے باعث اسپتال میں اس وقت سنگین جھگڑے کی صورتِ حال پیدا ہوگئی، جب بزرگ کے بچے اپنے والد سے اسپتال میں ملنے آئے اور انہیں معلوم ہوا کہ ان کے والد نے اپنی دیکھ بھال کرنے والی ملازمہ لائی سے شادی کرلی ہے جو گزشتہ ایک دہائی سے ان کی نگہداشت کر رہی تھی۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق یہ تنازعہ اس وقت مزید نازک صورت اختیار کر گیا جب بچوں نے جھگڑا کرتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھے اپنے والد کو ہسپتال سے لے جانے کی کوشش کی۔وہاں موجود لوگوں کی چیخ و پکار پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، لیکن بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ یہ سب خاندانی رشتہ دار ہیں۔ اس جھگڑے میں بزرگ کی دیکھ بھال کرنے والی ملازمہ لائی زخمی ہو گئیں اور میڈیا کے سامنے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی شادی کو صرف ایک ماہ ہوا ہے۔یہ تنازعہ صرف خاندان کے اندرونی اختلافات تک محدود نہیں ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ والد کو سالوں تک خاندان سے الگ رکھا گیا، ملاقاتیں اور رابطے محدود کیے گئے، اور اس دوران کئی جائیدادیں اور انشورنس پالیسیز لائی اور ان کے بچوں کے نام منتقل کر دی گئیں۔ایک بیٹے نے کہا کہ یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ایک دیکھ بھال کرنے والی ملازمہ اچانک قانونی طور پر بیوی اور وارث بن گئی