بحریہ یونیورسٹی میں کانووکیش‘نیول چیف نے 3300سے زائد گریجویٹس کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دیں

اسلام آباد(آن لائن)بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے 28ویں کانووکیشن تقریب، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف، پرو چانسلر بحریہ یونیورسٹی نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور فارغ التحصیل طلبا میں ڈگریاں تقسیم کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانووکیشن کے دوران 3300 سے زائد گریجویٹس کو مختلف شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں، اس کے علاوہ، طلبا کو ان کی غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں 108 گولڈ میڈلز اور 105 سلور میڈلز سے نوازا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے گریجویٹ ہونے والے طلبا اور ان کے والدین کو ایک اہم تعلیمی سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی، انہوں نے ملکی ترقی میں اعلی تعلیمی اداروں کے کلیدی کردار پر زور دیا